منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاوالدین کی تنظیم نو کا اہم اجلاس منعقد

Organizational Restructuring Meeting Minhaj Youth League Mandi Bahauddin

منہاج یوتھ لیگ منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام تنظیم نو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یونس نے کی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ محمد ادریس رانا نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر شرکاء میں علامہ محمد سعد علوی، محمد وسیم ہمایوں، محمد شبیر (کوارڈینیٹر MYL منڈی بہاوالدین)، وسیم ظفر (ڈپٹی کوارڈینیٹر)، ملک حسنین اور مرزا وقاص شامل تھے۔

ڈاکٹر عمران یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کے "مراکز علم"، تنظیمی استحکام، اور ماڈل شب بیداری کے انعقاد جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے نوجوانوں میں فکری بیداری اور کردار سازی کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے تنظیمی امور کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرہ