منہاج یوتھ لیگ گجرات کے زیراہتمام القرآن کمپلیکس گجرات میں مرکز علم برائے نوجوانان کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ تھے۔ تقریب میں منہاج یوتھ لیگ گجرات کے صدر رانا احمد رضا، سینئر نائب صدر سید فرخ حسین شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ گجرات صفی اللہ کھوکھر، علامہ مدثر حسین مہتم القرآن کمپلیکس نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترم رانا وحید شہزاد مرکزی صدر نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ معاشرے میں مرتی ہوئی معاشرتی اقدار کو ذندہ کرنے ، پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے اور پاکستان میں مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے ہر یونین کونسل میں مرکز علم برائے نوجوانان قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "علم" تحریک منہاج القرآن کا مشرب ہے اور ہمارا مشن معاشرے میں علم کا فروغ ہے جسکے لئے مراکز علم کو پورے پاکستان میں قائم کیا جارہاہے۔
تقریب کے اختتام پر محترم رانا وحید شہزاد مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے مراکز علم برائے نوجوانان کے نصاب کی کاپی محترم علامہ مدثر صاحب مہتم القرآن کمپلیکس کو پیش کی۔ رانا احمد رضا صدرمنہاج یوتھ لیگ گجرات نے القرآن کمپلیکس کے بانی علامہ مظہر حسین کا ادارے میں مرکز علم قائم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ