منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام 22 ،23 اور 24 جولائی کوتین روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھرسے نمائندگان یوتھ لیگ نے شرکت کی۔ 22 جولائی کو نماز مغرب کے بعد کیمپ کے پہلے سیشن کا آغاز ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد حسین جٹ نے شرکاء تربیتی کیمپ کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نےتربیتی کیمپ کے حوالے سے بتایا کہ دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور ترویج اقامت اسلام منہاج یوتھ لیگ کے مقاصد میں شامل ہے۔ مصطفوی انقلاب کی اس عظیم منزل کو حاصل کرنے کے لئے کارکنوں کی فکری و نظریاتی تربیت بہت ضروری ہوتی ہے جس دعوت کو لے کر ہم عوام الناس میں جارہے ہیں اس کے بارے میں ہمارے ذہن بالکل واضح ہونے چاہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج یوتھ لیگ کے تحصیلی و ضلعی عہدیدران میں leadership skills کو improve کرنا اس کیمپ کے مقاصد میں شامل ہیں تاکہ ہم مشن کے فروغ کے ساتھ اپنی personal life میں بھی کامیاب و کامران ہوں۔ نماز عشاء کے بعد محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت و نعت کے بعد بیداری شعور کے موضوع پر حضور شیخ الاسلام کے خطابات کے کلپس چلائے گئے آخر میں رقت آمیز دعا کے ساتھ پہلے سیشن کا اختتام ہوا۔
23 جولائی کو صبح 10 بجے کیمپ کے دوسرے سیشن کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ راجہ جمیل اجمل ناظم امور خارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اس سیشن کی صدارت کی۔ ڈاکٹر سفیر احمد اسسٹنٹ پروفیسر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے خود احتسابی اور مقصدیت جبکہ ڈاکٹر غلام شبیرسابق رہنما TMQ جاپان نے International politics and the role of Sheikh ul Islam کے موضوع پر لیکچر دیا۔
انہوں نے عالمی سطح پر تحریک کی خدمات اور کار کردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اسلام امن کا دین ہے۔ جو ہمیں آپس میں پیار و محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ بدقسمتی سے اسلام کے متعلق مغربی دنیا میں جو خیالات پائے جاتے ہیں۔ وہ بالکل غلط اور جھوٹے ہیں۔ اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کا پر امن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ شیخ الاسلام نے دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے حوالے سے جو تاریخی فتوی دیا، اسکو عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے۔ آج ہم سب کو ہر سطح پر منہاج القرآن کا دست و بازو بن کر تحریک اور اسلام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔
کیمپ میں دوسرے سیشن کے اختتام پر شرکاء کے لئے دلچسپ پرلطف تفریح کا اہتمام کیا گیا۔ تمام اراکین کو ہرنوئی کے خوبصورت اور دلکش مقام پر لے جایا گیا۔ جہاں پر انہوں نے قدرت کے حسین مناظر کو بڑی دل جمعی سے دیکھا۔ اسی دن ٹور سے واپسی پر نماز عشاء کے بعد محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر ہمدانی نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاورکیے۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تربیتی خطاب سنایا گیا۔
24 جولائی 2011ء کو تلاوت اور نعت مبارکہ کے بعد کیمپ کا تیسرا سیشن شروع ہوا۔ جس میں نمائندہ الازہر یونیورسٹی مصر شفاقت علی Leader ship Qualities اور رہنما منہاج القرآن اٹلی چن نصیب نے تحریکی و تنظیمی ذمہ داریاں کے موضوع پر لیکچر دیئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ ملک نوید احمد اعوان نے بھی کیمپ میں خطاب کیا جبکہ عرفان آصف مرکزی نائب صدر MSM نے بھی کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔
چوہدری بابر علی مرکزی صدر منہاج القرآن یو تھ لیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز کو جن گھمبیر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل سے ملک کو نکالنے کے لئے بابائے قوم اور شاعر مشرق کی فکر اور سوچ کو نئی نسل میں منتقل کرنا ہوگا۔ اگر آج بھی اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ اس عظیم مقصد اور قومی فریضہ کی ادائیگی کے لئے MYL اپنے عظیم قائد کی قیادت میں مصروف عمل ہے۔ آج کی یوتھ کا سب سے بڑا مسئلہ مناسب Guide line کا نہ ملنا ہے۔ پاکستان میں اس وقت لیڈر شپ کا فقدان ہے جس کو منہاج القرآن پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
چوہدری بابر علی نے تربیتی کیمپ کے بہترین انتظامات کرنے پر طیب ضیاء، منور جاوید، سفیر احمد، ملک ایاز احمد راحت، راجہ سعید، ملک نوید احمد اعوان اور عتیق چوہدری کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ سہ روزہ تربیتی کیمپ کا اختتام ترانہ یوتھ سے ہوا۔
رپورٹ: رانا شکیل احمد قادری
تبصرہ