شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
Click here to Download Poster in High Quality
انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑھ کر کائنات میں کوئی خوشی نہیں، ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑنے والے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے ماہ میلاد بہترین مہینہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دنیا بھر میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
دریں اثنا ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نماز مغرب کے بعد خصوصی نوافل ادا کئے گئے۔ فائر ورک کا مظاہرہ کیا گیا اور مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود افراد نے معانقہ کر کے ایک دوسرے کو ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی مبارکباد دی۔
Books Collection about Milad un Nabi (Sallallahu Alaihi Wa'Alai'Hi Wasallam) |
|||
تبصرہ