بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی و دعوتی دورہ پر انڈیا پہنچ گئے ہیں، 21 فروری 2012ء کی صبح منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے صدر سید ناد علی اور منہاج القرآن مہاراشٹرا (انڈیا) کے صدر رفیق خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نئی دہلی ائیر پورٹ ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس میں مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران شامل تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن انڈیا کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پھول پیش کیے گئے۔
نیو دہلی ائیر پورٹ سے انہیں رہائش گاہ تک لے جایا گیا، جہاں بھارتی میڈیا کے نمائندگان سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا، میڈیا کی طرف سے کیے گئے سوالات میں دنیا بھر میں امن کے پیغام، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری جیسے موضوعات زیر گفتگو رہے۔
شیخ الاسلام کا پہلا پروگرام 22 فروری بروز بدھ (چہار شنبہ) 6:30 بجے شام انڈیا اسلامک کلچرل سنٹرل ایڈیٹیوریم، لودھی روڈ دہلی میں منعقد ہوگا۔ جس میں ہندوستان بھر سے خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کا شہرہ آفاق فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے انگریزی ایڈیشن کی رسم اجراء بھی عمل میں آئے گی۔ حیدرآباد میں شیخ الاسلام کی آمد یکم مارچ کو ہوگی اور 2 تا 5 مارچ حیدرآباد میں مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تقریباً 1ماہ کے تنظیمی و دعوتی دورہ کے دوران نئی دہلی، ممبئی، ریاست گجرات، حیدر آباد دکن اور اجمیر شریف میں عوامی اجتماعات، ورکرز کنونشنز، امن کانفرنسز اور علمائے کرام سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ ریاست گجرات میں منہاج القرآن کے سنٹر کی سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان کے دورہ کی تفصیلات منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کی ویب سائٹ www.minhaj.in پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے فون 9848020085, 9396560983 پر رابط کیا جاسکتا ہے۔
- منہاج القرآن انڈیا ویب سائٹ: www.minhaj.in
- منہاج القرآن انڈیا فیس بک: www.facebook.com/MinhajIndia
- منہاج القرآن انڈیا ٹویٹر: www.twitter.com/IndiaMinhaj
تبصرہ