(رپورٹ محمد طیب ضیاء)
منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے تحت مورخۂ 22 جون 2008 بروز اتوار کو صبح 10 بجے ہمدرد ہال لٹن رو ڈ لاہور میں یوتھ سیمنار بعنوان ’’نیاز مانہ زمانہ نئے صبح شام پیدا کر‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شامل ہونے والے نئے 600 ممبرز نے شرکت کی۔ سیمنار کی صدارت محترم اشتیاق حنیف مغل کو آرڈنیٹر یوتھ لاہورنے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل)، محترم ملک اقبال چنڑ (صوبائی وزیر سپشل ایجوکیشن)تھے۔ مہمانان ذی وقار میں محترم ساجد محمود بھٹی، محترم بلال مصطفوی (مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ)، محترم ڈاکٹر شاہد محمود، محترم پروفیسر ذوالفقار علی(امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور) شامل ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترم ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ آجکا سیمینار علامہ اقبال کی فکر کے حوالے سے انعقاد پذیر ہے۔ علامہ اقبال نے جس فکر کا پرچار کیا الحمد للہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن آج اسی خودی کے درس پر گامزن ہے۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوان علامہ کی فکرِ خودی کا پیکر بن کر معاشرے سے ظلم، و تشدد، ناانصافی خود غرضی کا خاتمہ کرنے کے لیے منظم جدو جہد کریں تاکہ اصلاح معاشرہ کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محترم ملک اقبال چنڑ نے کہا کہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بہت بڑا قدر دان ہوں، انکا وجود پا کستان کے لیے ایک نعمت ہے۔ آپ لوگ خوش قسمت ہیں جو انکے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ محترم ساجد محمود بھٹی (سابق ناظم یوتھ )نے کہا کہ آج معاشرہ تباہی کی طرف دوڑ رہا ہے اسکو بچانے کیلئے نوجوان علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں تاکہ صیح معنوں میں قیام پاکستان کے مقاصد کا حصول ممکن ہوسکے۔
محترم بلال مصطفوی (مرکزی صدر MYL) نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اقبال کے پیغام ’’نیازمانہ نئے صبح شام پیدا کر‘‘ پر عمل پیرا ہو کر ایک ایسے زمانے اور ایسی صبح کو طلوع کرنے کے لیے مصروف عمل ہے جو صبح مصطفوی انقلاب کی صبح ہوگی۔ ۔ ۔ جو تعمیر وطن اور استحکام پاکستان کی صبح ہوگی اور اس صبح کے بعد پھر کسی شام کا وجود نہ رہے گا۔ محترم اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کایہ اعز از ہے کہ اس سال اس نے ایک اچھا ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اسطرح اپنے اہداف کے حصول کے لیےگامزن رہے گی۔ سیمنارسے عمران بھٹی (ناظم یوتھ لاہور)، سعید الزمان بھٹی (صدر MYL لاہور)، شہزاد خان مصطفوی (صدر MSM لاہور)، محمد قمر نائب ناظم یوتھ لاہورنے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ