اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت سیکریٹری جنرل یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم نے کیا جبکہ حاجی اعجاز احمد نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے صدر نے مصالحتی کونسل کی اب تک کی کارکردگی اور نارویجن حکومت کی طرف سے کونسل کے کام کی تعریف پر خصوصی بریفنگ دی۔ منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی اور منہاج القرآن جرمنی کے ناظم نشرواشاعت مقصود اکرام کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ یورپین کونسل میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کو بادالونا میں نیا مرکز خریدنے پر اور منہاج القرآن یونان کو نیا مرکز تعمیر کرنے پر خصوصی مبارک باد دی گئی۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، فروغ امن و سلامتی، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن نے اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کے بہترین رول ماڈل کو پیش کیا ہے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئی نسل کو اس کی طرف راغب کیا ہے۔
ناظم اعلیٰ نے تنظیمات کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور تلقین کی تنظیمات اپنے رفقاء کو مرکز کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کے لئے بھرپور کام کریں۔
اجلاس کے آخر میں منہاج یورپین کونسل کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اجلاس تقریباً 8گھنٹے جاری رہا۔ خصوصی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔
تبصرہ