لاہور : منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کی گھر گھر دعوتی مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام گھر گھر ’نظام بدلو عوامی استقبال مہم‘ جاری ہے۔ جس کا آغاز 3 دسمبر 2012ء صبح 8:30 کیا گیا۔ مرکز کی طرف سے آئے ہوئے 7 نوجوانوں نے منہاج القرآن یوتھ گلبرگ بی کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین میں حصہ لیا۔ ابھی تک یو سی 98 میں کمپین کو مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ یو سی 99، مدینہ کالونی، علی کالونی اور پیر کالونی میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے۔ کمپین کا شیڈول کارنر میٹنگز کے شیڈول کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔ کارنر میٹنگ سے 2 گھنٹے پہلے ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کی جاتی ہے، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان گھر گھر جا کر لوگوں کو موجودہ نظام کی خرابیوں بارے آگاہی دیتے ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار اور آمد سے آگاہ کرتے ہیں۔ جس سے کارنر میٹنگز میں افراد کی تعداد میں پہلے کی نسبت 3 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈور ٹو ڈور کمپین کی ٹیمز کی تشکیل اور فالواپ طیب خاں رند صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کر رہے ہیں۔

تبصرہ