5 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام ریاست بچاؤ یوتھ ریلی نکالی گئی۔ جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی۔ اس ریلی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی، جس کی سعادت حافظ عبدالقیوم غوری نے حاصل کی۔ یہ ریلی چلڈرن پارک سے شروع ہوئی اور لودھراں پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکائے ریلی نے پاکستانی جھنڈے اور موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف لکھے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور تمام راستے، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، نظام بدلاجائے گا۔ سرعام بدلا جائے گا، اور We Want Change کے نعرے لگائے۔
محمد طیب ضیاء نے شرکاء ریلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان ہند کی لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا، لیکن اس نام نہاد جمہوریت اور سیاست نے عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست کو نہیں بلکہ ریاست کو بچایا جائے، نام نہاد جمہوریت نے غریب کو غریب تر کر دیا ہے اور اس سے جینے کا حق چھین لیا ہے، عوام کو اب اٹھنا ہوگا۔ 23 دسمبر مینار پاکستان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر ملک خداد کو بچانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر اب یہ قوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں نہیں نکلی اور اس کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکتی تو اس قوم کے پاس اس امید کے بعد کوئی سہارا نہیں ہوگا۔ اگر یہ قوم اس ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے تو اس نظام انتخاب کو مسترد کریں، شیخ الاسلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچنے میں ہی ملک و قوم کی بقاء اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہے۔
ریلی میں چوہدری عبدالغفار سنبل نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن، ارشد علی مرزا صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، نادر حسین سہروردی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ، خواجہ محمد احمد قادری، قاری محمد رمضان، سید خلیل شاہ، سید وسیم شاہ بخاری، محمد وسیم مرزا، سید مدثر شاہ بخاری اور محمد زاہد کے علاوہ کثیر تعداد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔
آخر میں ملک کی امن و سلامتی اور بخشش کے لئے خصوصی دعا چوہدری عبد الغفار سنبل نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کروائی۔
رپورٹ : مرزا محمد اسلم، میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں
تبصرہ