کرپٹ نظام انتخاب سے لڑنا ہو گا، 11 مئی کو دھرنا ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب

ملک کی حالت اور کبھی اس قوم کو دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے یہ ملک ICU میں پڑا ہوا ہے
11 مئی کو نام نہاد الیکشن کے تماشے کو سب دیکھ لیں گے، جمہوریت کے نام پر اس ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہو گا
11 مئی کو لاکھوں افراد پولنگ سٹیشنوں سے دور رہ کر اور امن و امان برقرار رکھتے ہوئے انتخابی نظام کو یکسر مسترد کرینگے
پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پاکستان عوامی تحریک کے ملک گیر ورکرز کنونشن سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکن اور ساری قوم 11 مئی کو پرامن دھرنے دے کر اس استحصالی نظام انتخاب کو مسترد کریں گے۔ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جہاں لوگ ووٹ ڈالیں گے وہاں لاکھوں افراد پولنگ سٹیشنوں سے دور رہ کر اور امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اس نظام کو یکسر مسترد کرینگے۔ پاکستان کے تمام شہروں میں دھرنے ہونگے۔ دھرنے کے شرکاء کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکے گیں بلکہ صرف اس کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور قوم کو یہ بتائیں گے کہ کرپٹ نظام سے لڑنا ہو گا 11 مئی کو دھرنا ہو گا۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر ہونے والے انتخابات قوم سے مذاق اور فراڈ ہونگے۔ ان الیکشن کے نتیجے میں کوئی بھی مستحکم حکومت نہ بن سکے گی۔ مجھے اس ملک و قوم کے مقدر پر دکھ ہے۔ اس ملک کی حالت اور کبھی اس قوم کو دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے یہ ملک ICU میں پڑا ہوا ہے۔11 مئی کے بعد مخلوط پارلیمنٹ وجود میں آئے گی اور پھر ساری قوم کہے گی کہ پاکستان عوامی تحریک کا فیصلہ درست تھا۔ یہ گندی سیاست اور کرپشن والا نظام ہماری منزل نہیں۔ ہمارے مقاصد اور منزل اس ملک کے غریب عوام کو انکے حقوق دلانا اور ملک کو ٹوٹنے سے بچانا ہے۔

وہ پاکستان عوامی تحریک کے ملک گیر ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، خرم نواز گنڈا پور، انوار اختر ایڈووکیٹ، ارشاد طاہر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کا ورکرز کنونشن بذریعہ ویڈیو کانفرنس بیرونی دنیا اور ملک کے 300 شہروں میں لاکھوں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس نظام انتخاب میں ووٹ دینا کرپشن، دہشت گردی، ظلم اور بدعنوانی کی مدد کرنا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں پہلے بھی لوگوں کی اکثریت ووٹ نہ ڈال کر اس کرپٹ نظام کو مسترد کرتے ہیں۔ 23 دسمبر کے تاریخی جلسے، 14 جنوری کے فقید المثال لانگ مارچ اور لیاقت باغ کے جلسے تک پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم عوام کے ایجنڈے اور حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اگر آج قوم نے اس نظام کو مسترد کر دیا تو یہی جدوجہد مستقبل میں حقیقی جمہوریت اور ملک میں خوشحالی کا باعث ہو گی۔ انقلاب عوام اور پاکستان کا مقدر بن چکا اور وہ آ کر رہے گا۔11 مئی کو نام نہاد الیکشن کے تماشے کو سب دیکھ لیں گے کہ جمہوریت کے نام پر اس ملک کے عوام کے ساتھ کتنا بڑا دھوکہ اور فراڈ ہو گا۔ اس فرسودہ نظام اور غیر حقیقی جمہوریت نے ان غریب عوام کو سوائے بھوک، افلاس، بے روز گاری، دہشت گردی اور عدم تحفظ کے اور کیا دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی اور اس ملک کے ہر فرد کو اسکے حقوق دلا کر دم لیں گے۔

ملک بھر سے 262 سے زائد شہروں کی چینل 92 کے ذریعے شرکت
مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرہ