کراچی، اسلام آباد ، گجرات اور کامرہ میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے میڈیا سیل نے ملک گیر میڈیا ٹریننگ ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا جس کے تحت مورخہ 22 اپریل کو اسلام آباد، 25 اپریل کو کراچی، 28 اپریل کو گجرات اور 29 اپریل کو کامرہ میں میڈیا ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا ورکشاپس کا مقصد طلبہ کو سوشل میڈیا کے مثبت، تعمیری استعمال سے آگاہ کرنا اور میڈیا کی دنیا کے نئے نئے انقلابات سے روشناس کرانا تھا۔ کثیر تعداد میں طلبہ نے ورکشاپس میں شرکت کی ۔
ٹرینرز:
رضی طاہر: ڈائریکٹر ایم ایس ایم میڈیا سیل
محمد قاسم: مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر (Creativity)
محمدذیشان: ڈپٹی ڈائریکٹر (Social Media)
شفیع محمد قریشی: ممبر ایم ایس ایم میڈیا سیل
ایم ایس ایم میڈیا سیل کے زیراہتمام ٹریننگز کا مقصد سوشل میڈیا کو تعلیمی، اصلاحی اور شعوری مقاصد کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ طلبہ اس کے مثبت استعمال سے پاکستان کا حقیقی چہرہ عالمی دنیا کو دکھانے کیساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ سکیں۔
تبصرہ