سمن آباد ٹاؤن سے معروف مزدور رہنما عبدالحمید سیال (PTCL) نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ رائے محمد بلال، افضل کھرل، اصغر علی ناز، راجہ نوید عالم پرنسپل کیمبرج سٹینڈرڈ سکول غازی آباد، چوہدری محمد جاوید، محمد حفیظ، میاں ناصر، زاہد تبریز (آفیسرز سٹیٹ بنک آف پاکستان) اور ٹھوکر نیاز بیگ سے کثیر افراد نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ کچھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ جن میں میاں سعید نذیر ناظم UC-38، محمد ارشد بیگ نائب ناظم UC-38، میاں صادق ناظم UC-36، الحاج محمد یوسف چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی، عبدالستار کیانی صدر انجمن تاجران گرین ٹاؤن شامل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میں بھی کثیر تعداد میں خواتین نے شمولیت کا اعلان کیا جن میں محترمہ کلثوم اختر صاحبہ ممبر آف ڈسٹرکٹ قصور، محترمہ نگہت آراء ممبر آف ڈسٹرکٹ لاہور، محترمہ نگہت وسیم بٹ صاحبہ معروف سماجی کارکن، مسز راحت نعیم پرنسپل سٹی ڈسٹرکٹ سکول لاہور، رضوانہ نعیم صاحبہ سوشل ورکرز، فوزیہ رفیق صاحبہ، مسز کبیر صاحبہ سوشل ورکر، مسز مجید صاحبہ، مسز رضوانہ نعیم صاحبہ، نائلہ مجید صاحبہ، مسز شگفتہ ماجد صاحبہ، مسز کلثوم اختر صاحبہ، مسز زیب النساء چیمہ صاحبہ، مسز شگفتہ عباس صاحبہ، قدسیہ رفیق صاحبہ، مسز ناصرہ ظہیر صاحبہ، مسز پروین نیاز صاحبہ، مسز نائلہ مجید صاحبہ، ڈاکٹر روبینہ اعجاز صاحبہ، رشیدہ خانم صاحبہ، ذاکرہ سلطانہ صاحبہ، مسز نیامت مرید حسین چدھڑ صاحبہ، محترمہ فرزانہ زیدی صاحبہ سوشل ورکر اور ڈاکٹر انجم امجد صاحبہ ایم پی اے بطور خاص شامل ہیں۔
اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئے شامل ہونے والے افراد کو لندن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے خصوصی مبارکباد پیش کی اور عصر حاضر میں لادینیت سے بچنے کے لئے تحریک میں روحانی انقلابی اور احیائے اسلام کے لئے سرگرم عالمگیر تحریک کے ساتھ وابستگی کو خوش آئند قرار دیا۔ اس کے علاوہ اس تقریب سے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب نے تحریک کے اہداف پر انتہائی فکر انگیز گفتگو کی اور نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیرلاہور پروفیسر ذوالفقار علی اور ناظم لاہور حافظ صفدر علی، علماءکونسل، یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور لاہور کے 10 ٹاؤنز کے صدور و ناظمین اور کارکنان کو ان کی شاندار کاوشوں پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ استقبالیہ کلمات لاہور کے نائب امیر محمد اقبال ڈوگر نے پیش کئے جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر تنویر احمد سندھو نے انجام دیئے۔
تبصرہ