مؤرّخہ 16 جولائی 2006ء
منہاج یونیورسٹی لاہور کے اولڈ کیمپس کے صفہ بلاک
میں تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس
منعقد ہوا، منہاج یونیورسٹی لاہور کے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم آج کے
دور میں اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے
کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان حالات میں منہاج یونیورسٹی جسے
حال ہی میں چارٹر ملا ہے نے فیسوں کو اتنا کم رکھا ہے کہ غریبوں کے بچے بھی اعلیٰ
تعلیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف
ایگزیکٹو کی خصوصی کاوشوں سے آج لاہور کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی میسر آئی
ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اعلیٰ اور
اپنی فیلڈ کے ماہر پروفیسرز کو رکھا ہے۔
منہاج یونیورسٹی نے کم فیس میں اعلیٰ تعلیم
کے دروازے کھولنے کی کوشش کی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے فیلڈ سے آئے ہوئے تحصیلی کوآرڈینیٹرز کے
سوالوں کے جوابات بھی دیئے، اس موقع پر یونیورسٹی رجسٹرار چودھری محمد یعقوب، ڈین
فیکلٹی آف اسلامک سائنسز ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، ڈین بیسک سائنسز اینڈ میتھ ڈاکٹر
علی محمد، ڈپٹی رجسٹرار جی ایم ملک، ڈین سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر
زاہد لودھی، پرنسپل کالج آف کامرس پروفیسر انعام اللہ خان، ہیڈ آفس بزنس
ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر احسن ضیاء، ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر
طاہر مسعود، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم اور سجادالعزیز قادری نے اپنے اپنے
مضامین اور فیلڈ سے متعلق تحصیل کوآرڈینیٹرز سے خطاب کیا۔
تبصرہ