تقریب کی صدارت امیر تحریک پنجاب جناب احمد نواز انجم نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جناب شیخ زاہد فیاض تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں منھاج القرآن دوبئی کے صدر ملک فخر زمان عادل، منھاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر ساجد محمود بھٹی، نائب امیر تحریک پنجاب عبدالحئی علوی، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آگنائزر نعیم علی، مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ مسرت بشیر، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، امیر تحریک ضلع راولپنڈی مرزا آصف، ناظم تحریک ضلع راولپنڈی امجد چوہدری اور ضلعی ناظم دعوت حافظ عبدالجبار کے علاوہ راولپنڈی سٹی، کینٹ اور دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں تحریکی کارکنان اور رفقاء بھی شامل تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقبول سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد جناب مرزا آصف نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور تحریک میں شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو مبارکباد دی۔ مرزا آصف صاحب کے بعد تحریک میں شامل ہونے والے افراد نے باری باری مختصر خطاب میں اپنی شمولیت کا اظہار اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری، تعلیمی اور نظریاتی اساس پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا۔
جسکے بعد نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض صاحب نے تحریکی اھداف پر انتہائی فکری تقریر کی۔ انہوں نے کہا تحریک منھاج القرآن اس وقت عالم اسلام میں وہ واحد عالمگیر تحریک ہے جس کا نیٹ ورک دنیا کے 82 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان ہیں وہاں وہاں منھاج القرآن کا بڑا جامع نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے تحریک میں شامل ہونے والی شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے خصوصی مبارکباد اور سلام پیش کیا۔
شیخ زاہد فیاض صاحب کے بعد امیر تحریک صوبہ پنجاب جناب احمد نواز انجم نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین کی جدوجہد میں تن من دھن لٹانے والے دنیا کی زندگی میں سکون واطمینان کی دولت حاصل کریں گے۔ اور آخرت میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے شامل ہونے والی شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے خصوصی مبارکباد اور سلام پیش کیا۔ احمد نواز انجم نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ اس تحریک کو اپنا وقت، اپنا سرمایہ اور اپنی محنت ولگن دیں تاکہ دین کی جدوجہد بالآخر عالم اسلام کی سربلندی کا باعث بنے۔ تقریب کے آخر میں محترم بشیر احمد صدیقی (مرحوم) کی بیش بہا تحریکی خدمات کے سلسلے میں ان کے والد گرامی کو احمد نواز انجم صاحب نے خصوصی شیلڈ دی۔ جبکہ تحریک کے سرگرم کارکن چوہدری محمد افضل کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے حسن کارکردگی کی سند پیش کی۔
تبصرہ