اس کے بعد مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت جناب علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب نے درس قرآن کا آغاز کیا۔ انہوں نے سورہ الحجرات کی روشنی میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق کی مضبوطی پر درس دیتے ہوئے بڑے خوبصورت انداز واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج کی سب سے بڑی حکمت یہ تھی اللہ جل مجدہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج کے ذریعے ساری انسانیت کو معراج کروائی۔ انہوں نے فرمایا کہ شب معراج مسجد اقصیٰ میں جانا انبیاء کی معراج کے لئے تھا، سدرۃ المنتہیٰ پر رکنا ملائکہ کی معراج کے لئے تھا۔ واپسی پر موسیٰ علیہ السلام سے ملنا معراج موسیٰ علیہ السلام تھی۔ یوں اللہ جل مجدہ نے شب معراج سب کو دیدار مصطفیٰ کے ذریعے معراج کروائی۔
تیری معراج کہ تو لوح قلم تک پہنچا
میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا
آخر میں علامہ علی رضا رازی مہتمم گلستان غوث اعظم نے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔ جناب احمد حسن علی فاروقی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ جناب شفیق الرحمٰن، محمد ابوبکر محمدی، حاجی صغیر احمد اور حاجی خورشید انور صدر تحریک منہاج القرآن نے پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار اداد کیا۔
تبصرہ