پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع لودہراں کی تنظیم نو ملک وقار اعوان سینئر نائب صدر آل پاکستان کی قیادت وصدارت میں کی گئی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر ضلعی صدر ارشد علی مرزا، سیکرٹری جنرل اویس سعید اور سیکرٹری سوشل میڈیا مرزا وسیم کو منتخب کیا گیا، جبکہ تحصیلی سطح پر صدر ملک آصف نواز، نائب صدر پیر سید خلیل شاہ اور سیکرٹری جنرل نادر حسین سہروردی منتخب ہوئے۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے اجلاس میں مرکزی قائدین کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ تنظیم نو میں منتخب کارکنان و عہدیدران مکمل ایمانداری اور جذبہ حب الوطنی کے تحت اطمینان بخش کام کریں گے۔
رپورٹ: مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)
تبصرہ