جہلم: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام ’’جیوے پاکستان یوتھ اَمن ریلی‘‘

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کے زیرِ اہتمام ــ’’جیوے پاکستان یوتھ اَمن ریلی‘‘ بسلسہ یومِ آزادی پاکستان 14اَگست 2015ء کو نکالی گئی۔ جو کہ ضلعی دفتر جادہ چوک سے شروع ہوکر شاندار چوک جہلم شہر میں اختتام پذیرہوئی۔ ریلی کے مہمانِ خصوصی جناب مظہر محمود علوی (مرکزی صدر PAT یوتھ ونگ پاکستان) تھے۔ جبکہ قیادت جناب بریگیڈئیر مشتاق احمد لِلہ (صدر PAT شمالی پنجاب ) نے کی۔ اِس کے علاوہ ریلی میں دیگر اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی جس میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین، پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی شامل ہیں۔ مرکزی صدر یوتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیش کردہ نصابِ اَمن سے دہشتگردی کے خلاف نظریاتی اور فکری طور پر ضربِ علم سے جنگ لڑی جائے گی جس کے لئے PAT یوتھ ونگ دستخطی مہم کا آغاز یکم ستمبر سے کرے گی۔ اِس کے علاوہ تحصیل پنڈدادنخان میں ’’یوتھ اَمن سپورٹس فیسٹیول‘‘ منعقد کیا گیا۔جس میں والی بال کا میچ کروایا گیا۔ جس کی سرپرستی ذوالفقار احمد چشتی ناظم تحریک منہاج القرآن پنڈدادنخان نے کی۔ فیسٹیول میں تحصیل کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مقابلہ تحصیل کی دو نامور والی بال کی ٹیموں کے درمیان ہو۔ جیتنے والی ٹیم کو انعام بھی دیا گیا۔

تبصرہ