کوٹ مومن: یوم دفاع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی ریلی

Pakistan Awami Tehreek Youth Wing Kot Momin Organize Rally on Defence Day Pakistan Awami Tehreek Youth Wing Kot Momin Organize Rally on Defence Day

یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کوٹ مومن نے ’’جوانانِ پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ کا اہتمام کیا، جس میں کوٹ مومن کے شہریوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ تحصیل کوٹ مومن کے سیکرٹری جنرل ظلِ حسنین ہنجراء اور ایم ایس ایم تحصیل کوٹ مومن کے صدر محمد سلیم مغل کی قیادت میں ریلی کا آغاز فضل مارکیٹ سے ہوا، جو شہر سے گزرتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر ظلِ حسنین ہنجراء کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پر افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یوم دفاع پر پوری قوم عساکرِ پاکستان کے جانبازوں کی یاد میں اکٹھا ہوتی ہے اور یہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کے لئے ہمارے متحد ہونے کا واضح پیغام ہے۔

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ سرگودھا کے ضلعی صدر سید محسن رضا نے فوارہ چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ضربِ عضب لڑرہی ہے اور ہم ضربِ علم سے دہشت گردوں کے خلاف نظریاتی جہاد کر رہے ہیں۔ 6 ستمبر کے دن دفاع وطن کی یاد میں ہمیں متحد ہوکر ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ ملک پاکستان کی حفاظت کے لئے ہم ایک ہیں۔

تبصرہ