ناروے کی اوسلو یونیورسٹی میں فادر ویک کے نام سے گزشتہ دنوں فادر ہفتہ منایا گیا۔ اس موقع پر اوسلو یونیورسٹی میں مختلف رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے جس میں کریمونولوگی کے طلبہ کے لیے لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس لیکچر کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے منہاج مصالحتی کونسل اوسلو کے وفد کو بطور خاص مدعو کیا تھا۔ منہاج مصالحتی کونسل کے وفد میں صدر اعجاز وڑائچ، اسمہ شریف اور عقیل قادر شامل تھے۔
اعجاز وڑایچ نے اوسلو یونیورسٹی کے طلبہ کو ’’برائیوں سے پاک معاشرہ کا قیام کیسے ممکن؟‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا میں کسی تہذیبی و ثقافتی ٹکراؤ کے بغیر امن و امان قائم کرنا ہے۔ اس کے لیے ہمیں ہر طبقہ ہائے فکر کے علاوہ دنیا کے مختلف مذاہب میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔ برائی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے اس لیے ہمیں سب کو برائی سے پاک معاشرہ قائم کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔
اعجاز وڑائچ نے لیکچر کے بعد طلباء و طالبات کی طرف سے کیے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔ اس موقع پر اوسلو یونیورسٹی کے پروفیسر ایچ کے لارشن بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منہاج مصالحتی کونسل کے کام سے بہت متاثر ہیں اور نارویجن معاشرہ منہاج مصالحتی کونسل کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم آئندہ بھی اپنے توسیعی لیکچرز میں آپ لوگوں کو دعوت دیتے رہیں گے۔
تبصرہ