ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویثرن اور پرائم ٹیلی ویثرن کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے مورخہ 4 ستمبر 2008ء کو منہاج القرآن فرانس مرکز کا دورہ کیا۔ آپ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر مرکز تشریف لائے۔ آپ کی آمد پر سینکڑوں افراد نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
ممتاز قاری سید صداقت علی نے سورہ رحمٰن کی انتہائی خوش الہانی کے ساتھ تلاوت فرمائی۔ انکی خوبصورت خوش الہانی کے ساتھ ادائیگی نے ایک الگ سماں پیدا کر دیا۔ اور تمام سامعین نے تلاوت کلام الٰہی کے اس خوبصورت طریقے اور عمدہ ادائیگی پر سبحان اللہ پڑھ کر داد دی۔
قاری سید صداقت علی نے منہاج القرآن فرانس کے مرکز پر منعقدہ محفل کے شرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا شائد آپ حاضرین میں سے کسی کو بھی دنیا میں موجود منہاج القرآن کے مراکز وزٹ کرنے کا اتنا شرف حاصل نہیں ہوا ہو گا جتنا مجھے یہ اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اشاعت اسلام کے سلسلہ میں کی گئی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی فروغ امن و سلامتی، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے عظیم خدمات ہیں۔ شیخ الاسلام نے اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کے بہترین رول ماڈل کو پیش کر کے عالم اسلام کی عظیم خدمت کی ہے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئی نسل کو اس کی طرف راغب کیا ہے۔
تبصرہ