جہلم: پاکستان عوامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر علوی کا پنڈ دادنخان کا دورہ

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے نائب صدر ایڈووکیٹ عمر قریشی کے ہمراہ 12 اَگست 2016 کو تحصیل پنڈ دادنخان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تحریک قصاص و احتساب کے سلسلے میں ہونے والی احتجاجی تحریک پر مشاورت کرنا اور کارکنان کو متحرک کرنا تھا۔ پنڈ دادنخان پہنچنے پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر ڈاکٹر امانت علی، جنرل سیکرٹری جہانگیر شہزاد اور پی اے ٹی یوتھ ونگ تحصیل پنڈدادنخان کے صدر غلام دستگیر نے مرکزی قائدین کا استقبال کیا۔

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ پنڈ دادنخان کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ تحریکِ قصاص نوجوانوں کا احتجاج ہے جس میں ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شہدائے انقلاب کے خوان کا قصاص لے کر دم لیں گے۔ ہماری بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں نے اپنے خون سے انقلاب کی بنیاد رکھی ہے، ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تبصرہ