منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل قصور کی تنظیم نو کے بعد 18 ستمبر 2016 کو نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد انعام مصطفوی تھے، جبکہ تقریب میں سابق عہدیداران اور نئے رفقاء و وابستگان بھی شریک تھے۔
تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے محمد انعام مصطفوی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مصطفوی مشن کا تعارف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں اسلام کا پرامن تصور اجاگر کرنے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے۔ صدائے انقلاب اب اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہونے کو ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے تحریکِ قصاص جاری ہے، ہم شہداء کے انصاف و قصاص کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔ محمد انعام مصطفوی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
رپورٹ: محمد عرفان سدیس
تبصرہ