منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی یوتھ کونسل کا اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی زیرصدارت 9 اکتوبر 2016ء کو مرکز پر منعقد ہوا۔ جس میں منصور اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل، ملک وقار، عصمت علی، عمر قریشی، ہارون ثانی، شعیب مغل، انعام مصطفوی اور یوتھ لیگ کے ذونل و ضلعی صدور نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم پر تحریک قصاص فیز 2 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے اہداف و کارکردگی بھی زیربحث رہی۔ صدر یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے ’’ضرب امن دستخطی مہم‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کو نومبر میں ملک گیر لانچ کیا جائے گا، جس میں ملک بھر میں یوتھ تنظیمات اپنی پانچ رکنی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی۔

اس مہم میں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اعلان کردہ دہشتگردی کے خلاف قرارداد امن پر لوگوں سے دستخط کروائے جائیں گے۔ کراچی ضرب امن کارواں کے حوالے سے بھی ہاوس کو بریفنگ دی گی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ