کراچی: عوامی تحریک یوتھ ونگ کے قائدین کا ٹاون وزٹ

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر محمود علوی کی قیادت میں یوتھ لیگ کی ٹیم نے 18 نومبر 2016ء کو کراچی کے مختلف ٹاونز کا وزٹ کیا۔ یوتھ ونگ کی ٹیم میں سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی اور نائب صدر امجد جٹ بھی شامل تھے، جنہوں نے یوتھ ونگ ڈویژنل یوتھ ٹیم اور سائیکلسٹس کے ساتھ شہر کے مختلف ٹاونز کا دورہ کیا اور 20 نومبر کو شروع ہونے والے امن کارواں کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

اس سے پہلے 16 اور17 نوم 2016ء کو مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، اور مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی نے دو روزہ ملتان، لودھراں، اور بہاولپور کا وزٹ کیا۔ اس دورے میں یوتھ لیگ، عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے ضلعی کوآرڈینیشن کونسلز کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کے استقبال کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑاءیچ، نائب ناظم اعلی جنوبی پنجاب شاکر مزاری اور انکی ٹیم مزمل حسین اور راو عارف سے ملاقات بھی کی۔

دورہ ملتان کے بعد 18 نومبر 2016ء کو سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عصمت علی ضربِ امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ جہاں صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی اور کراچی کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

تبصرہ