پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے چلنے والا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 21 نومبر 2016ء کو حیدرآباد پہنچ گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم اعوان کی قیادت میں کارواں حیدرآباد پہنچا تو عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے مقامی کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔ سائیکل کارواں 22 نومبر کو حیدر آباد شہر میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قرارداد امن اور تبدیلی نظام کا پیغام دیتے ہوئے اگلی منزل مورو کی طرف روانہ ہوگا۔
تبصرہ