پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی سائیکل کارواں 23 نومبر کی صبح مورو سے سکھر کے لیے روانہ ھوا اور گمبٹ کے مقام پر مختصر قیام و طعام کے بعد 23 نومبر کی شام سکھر پہنچ گیا۔ سکھر پہنچنے پر پاکستان عوامی تحریک کے مقامی قائدین نے کاررواں کا استقبال کیا۔ قافلہ میں سائیکلسٹ کے علاوہ یوتھ ونگ کے مرکزی قائدین بھی شامل ہیں، جو ساتھ ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ کارواں 24 نومبر کو ڈیرہ اللہ یار بلوچستان روانہ ھو گا، جہاں پریس کلب کے سامنے استقبال کیا جائے گا۔
تبصرہ