پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں 25 نومبر 2016ء کو سندھ میں داخل ہو گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی قیادت میں ضرب امن کاررواں بلوچستان کے راستہ ڈیرہ اللہ یار سے واپسی پر سندھ پہنچا۔ گھوٹکی، ڈہرکی، میر پور ماتھیلو پہنچنے پر منھاج القرآن سندھ کے صوبائی رہنماء سیف اللہ بھنگر سمیت مقامی تنظیمات اور کارکنان کے علاوہ لوگوں نے کارواں کے شرکاء کا بھرپور استقبال کیا۔
منصور قاسم اعوان نے گھوٹکی، ڈہرکی اور میر پور ماتھیلو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے تبدیلی نظام کے حوالے سے یوتھ ونگ کی ضرب امن قرارداد میڈیا کو پیش کی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ، عصمت علی اور مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن سیف اللہ بھنگر بھی اس موقع پر بھی موجود تھے۔
تبصرہ