میرپور آزاد کشمیر پہنچنے پر امن کارروان کا استقبال

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن کارروان 13 دسمبر 2016ء کو میرپور آزاد کشمیر پہنچ گیا جہاں اس کا شاندرا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے کارکنان عبدالرشید باسط صدر، بشارت علی چوہدری، مظہر اقبال قادری، مرزا مقصود احمد، طالب رحمان قادری، عبدالرب جان، بابر مغل، وقاص خلیل، فیصل حسین، اشتیاق مصطفوی و دیگر استقبالی قافلہ میں شامل تھے، جنہوں نے سائیکلسٹ کا میرپور آمد پر بھرپور استقبال اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ محمد الیاس ملنگی، حسین قادری اور ان کی ٹیم نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے کاررواں کو خوش آمدید کہا۔

منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرب امن و تبدیلی کارواں سائیکل ریلی ملک میں قیام امن کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضر ب امن سائیکل ریلی 20 نومبر کو کراچی سے شروع ہوئی اور 16 دسمبر 2016ء کو آرمی پبلک سکول پشاور پہنچے گی۔ ریلی کا بنیادی مقصد عوام پاکستان میں امن کے پیغام کو پہنچانا ہے۔ ظفر اقبال طاہر امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر اور محمد عزیز سبحانی اور حافظ احسان الحق صدر منہاج القرآن میرپور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

تبصرہ