پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم نے سال نو 2017ء کے آغاز پر یکم جنوری کو فٹبال میچ کا انعقاد کیا۔ میچ میں ضلعی صدر جہلم امانت علی اور زین جٹ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے فٹبال میچ دیکھا اور آخر میں کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے۔ اس موقع پر فٹبال میچ دیکھنے والے شائقین سے ضرب امن قرارداد پر دستخط بھی لیے گئے۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرہ