مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے 7 روزہ (12 مارچ تا 19 مارچ) مختصر لیکن کامیاب اور ہمہ جہت تنظیمی دورہ کیا، اس دورے میں انہوں نے فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تحصیلات کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دورہ کے دوران فیصل آباد، میانوالی اور بھکر کے ضلعی سطح پر مؤثر تنظیمی نوجوانوں کو ذمہ داری دیکر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کام کو یونین کونسلز اور یونٹس لیول تک مضبوط کرنے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں تحصیل عیسی خیل ضلع میانوالی اور سرگودھا سٹی کی تنظیم نو کی گئی۔
صدر یوتھ لیگ نے بتایا کہ ضرب امن دستخطی مہم کے سلسلے میں ضلع خوشاب کی تحصیل کٹھہ سگرال، ضلع بھکر کی تحصیلات منکیرہ، بھکر، دریا خان اور سرگودھا سٹی میں باقاعدہ ضرب امن دستخطی مہم کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام امن بصورت قرارداد امن عوام الناس تک پہنچنا شروع ہوچکا ہے، ان شاء اللہ ہر گھر تک یہ پیغام امن بہت جلد پہنچ جائے گا۔
اسی وزٹ کے دوران مرکزی صدر نے میانوالی بار کونسل کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے انسداد کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیے ہوئے متبادل بیانیہ counter narrative پر سیر حاصل گفتگو کی اور بعدازاں وکلاء نے اس پر تائیدی دستخط بھی کیے۔
تبصرہ