منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان نے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف اضلاع و تحصیلات کا 15 روزہ تنظیمی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے چکوال، اٹک، راولپنڈی اسلام آباد کی تمام تحصیلات میں تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور مختلف ورکشاپس میں شرکت کی۔ وزٹ میں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی ڈوژن کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور آئندہ اہداف طے کیے۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ملک گیر ضرب امن مہم کے فائنل مرحلے قرارداد امن دستخطی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمات کو مبارکباد پیش کی اور ضرب امن مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ہدایات بھی دیں۔
اس وزٹ کے دوران سیکرٹری جنرل نے مختلف مقامات پر کارکنان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان ایک طرف عشق رسول ﷺ کے فروغ میں مصروفِ عمل ہیں تو دوسری طرف کرپٹ سیاسی و سماجی نظام کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے قائد انقلاب ڈاکڑ طاہر القادری کی قیادت میں ہمیشہ صف اول میں رہ کر ملک و قوم کے لئے ہر طرح کی قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے. کرپٹ نظام کے خاتمے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص تک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کارکنان قائد انقلاب ڈاکڑ طاہر القادری کی کال پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں اور اپنی جدوجہد تیز کریں۔
تبصرہ