منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع حافظ آباد کی تنظیم نو کے سلسلہ میں مورخہ 7 اپریل 2017 کو اجلاس ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محترم مظہر محمود علوی نے کی۔ مرکزی نائب صدر ملک امجد محمود چاند، ملک عرفان تھیم، عمران گوندل، محسن شبیر نے بھی انکے ہمراہ شرکت کی۔ امیر تحریک حافظ آباد ملک محمد سلطان اور تمام فورمز کے ضلعی تحصیلی یونین کونسلز کے ذمہ داران، کارکنان اور رفقاء نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں یاسر عرفات وٹو کو ضلعی صدر جبکہ رفیق گجر کو جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع حافظ آباد کے طور پر منتخب کیا گیا۔ مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔
مرکزی میڈیا سیل منہاج القرآن یوتھ لیگ
تبصرہ