کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور کے ایم فل کے طلبہ نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی دفتر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر یوتھ لیگ نے دنیا بھر میں قیام امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضرب امن مہم بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری انفارمیشن چودھری علی رضا نت اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
تبصرہ