لیہ: عوامی تحریک یوتھ ونگ کی تقسیمِ اسناد کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام کارکنان کے درمیان اعزازی اسناد کی تقسیم کی تقریب 12 مارچ 2017 کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد شعیب مغل نے شرکت کی اور کارکنان میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ لیہ کے ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کے سایئکلسٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن لیہ کے امیر غلام مصطفی سعیدی، ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ شبیر بھٹی، صدر سید سجاد شاہ، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ حسنین رضا، جنرل سیکرٹری ساجد عباس مٹاوا، ناصر مصطفوی، کوڑو خان باروی، اسد شاہ، میاں نسیم، طالب سہارن، مہرمختیار احمد، محمد علی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ