منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ملک گیر ضرب امن مہم کا فائنل مرحلہ قرارداد امن دستخطی مہم زور و شور سے جاری ہے، اسی سلسلے کے پہلے مرحلے میں 13 اور 14 مئی کو SAY No to Terrorism کے عنوان سے ضربِ امن دستخطی کیمپس مانسہرہ، حویلیاں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، میانوالی، راولپنڈی، جڑانوالہ، فیصل آباد، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، لاہور، قصور، شیخوپورہ، خانیوال، شجاع آباد، بہاولنگر، چشتیاں، رحیم یار خان کے 28 مقامات اور سندھ کے 12 مقامات سمیت 40 مقاماتِ پر دستخطی کیمپس منعقد کیے گئے جس میں قائد انقلاب ڈاکڑ طاہرالقادری کی قرارداد امن پر عوام الناس سے دستخط لیے گئے۔ 21 مئی کو ملک کے مختلف 40 مقامات پر مزید کیمپس لگائے جائیں گے۔گزشتہ کیمپس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ منصور قاسم اعوان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی، عمر ریاض عباسی اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پنجاب کے رہنماؤں ملک عرفان تھیم، عرفان نیازی ایڈووکیٹ، رانا وحید شہزاد، عمران گوندل، محسن شبیر، افتخار فانی، زین جٹ سمیت علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور دہشتگردی کے خلاف قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔
تبصرہ