کراچی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کا SAY No To Terrorism دستخطی کیمپ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام کراچی میں 20 اور 21 مئی کو شاہراہ فیصل، نمائش چورنگی، اورنگی ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں SAY No To Terrorism دستخطی کیمپس منعقد ہوئے جن میں خاص طور پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی ڈویژن فہیم خان نے شرکت کی جبکہ عوام الناس نے کیمپس میں آ کر قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قرارداد امن پر دستخط کیے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی دہشت گردی کے خلاف ضربِ امن دستخطی مہم کو خوب سراہا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کیمپس کا وزٹ کیا ہے اور قرارداد امن پر دستخط کیے۔

تبصرہ