منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام کراچی میں 20 اور 21 مئی کو شاہراہ فیصل، نمائش چورنگی، اورنگی ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں SAY No To Terrorism دستخطی کیمپس منعقد ہوئے جن میں خاص طور پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی ڈویژن فہیم خان نے شرکت کی جبکہ عوام الناس نے کیمپس میں آ کر قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قرارداد امن پر دستخط کیے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی دہشت گردی کے خلاف ضربِ امن دستخطی مہم کو خوب سراہا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کیمپس کا وزٹ کیا ہے اور قرارداد امن پر دستخط کیے۔
تبصرہ