منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ تحریک احتساب و قصاص سے توجہ ہٹانے کیلئے میڈیا کو نان ایشو پہ الجھا دیا گیا ہے لیکن یہ سازش ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے ساتھ ہی اپنی موت آپ مرجائے گی۔ مظہر محمود علوی نے 4 اگست 2017ء کو استقبال قائد کے سلسلے میں جاری تیاریوں کے حوالے سے یوتھ لیگ کے سینٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور قاتل حکمران تحریک احتساب و قصاص سے خوفزدہ ہو کر عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے میڈیا کو نان ایشو پہ الجھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے ساتھ ہی یہ سازی سازشیں اپنی موت آپ مرجائے گی۔
تبصرہ