عوامی تحریک یوتھ ونگ 14 اگست کو تحفظ پاکستان یوتھ موٹرسائیکل ریلیاں منعقد کریگا

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے 14 اگست کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں تحفظ پاکستان یوتھ موٹرسائیکل ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت مظہر محمود علوی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نے کی۔ اجلاس میں منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل، عصمت علی مرکزی نائب صدر، امجد جٹ مرکزی نائب صدر اور انعام مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریلی کا مقصد ہر سال کی طرح اس سال بھی سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کرنا اور نوجوانوں میں کرپٹ نظام کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔

تبصرہ