یوتھ ونگ جہلم کے زیرِ اہتمام تحفظ پاکستان یوتھ ریلی

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ جہلم کے زیراہتمام 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ’تحفظ پاکستان یوتھ ریلی‘ منعقد کی گئی، جس کی قیادت انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) PAT یوتھ ونگ پاکستان نے کی۔ زین جٹ (جنرل سیکرٹری ) یوتھ شمالی پنجاب، امانت علی (ضلعی صدر) PAT یوتھ ونگ جہلم اور دیگر ضلعی تحصیلی عہدادار بھی ریلی میں موجود تھے۔ شرکاء میں سینکڑوں نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر پاکستانی جھنڈوں کیساتھ بھرپور شرکت کرکے ملک سے محبت کا اظہار کیا اور ریلی جادہ چوک سے شروع ہو کر شاندار چوک جہلم پر ختم ہوئی۔

انعام مصطفوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی کسی ملک کی تقدیر بدلنے کا ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔ یہ نوجوانوں ہی کی قربانیاں تھیں جنہوں نے قائد اعظم کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں اپنی جانیں جس کی وجہ سے ہم آج آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ انگریزوں سے آزادی لینے کی بعد ہم چوروں اور ظالمانہ نظام کی غلامی میں آ گئے جس سے آزادی کیلئے آج کے نوجوان کو قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کاساتھ دے کر ملک کو حقیقی آزادی دلائے گا۔ آخر میں ملکی سلامتی اور شہدائِے پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دُعائیں کی گئی۔

تبصرہ