پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی جانب سے ملک پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست 2017ء کو سالمیت پاکستان اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کی قیادت صدر یوتھ ونگ فہیم خان اور شاہد ملک نے کی۔ ریلی میں شہر بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یوتھ ریلی کا آغاز المنہاج زونل سیکرٹریٹ گلشن اقبال سے ہوا اور مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی مزار قائد پہنچی۔ مزار قائد پر پاکستان عوامی تحریک کے یوم آزادی کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے فہیم خان نے کہا پاکستان عظیم ملک ہے اور اسے ہم عظیم تر بنائیں گے۔ آج کا پاکستان اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر سے کوسوں دور کھڑا ہے ۔ آج کا پاکستان پانامہ کے چوروں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں، کرپشن کے بادشاہوں اور دہشت گردون کے سپوٹروں کے ہاتھوں یرغمال ہے ہمیں ان ڈاکووں سے پاکستان سے آزادی دلانا ہو گی۔
شاہد ملک نے کہا آج سے ستر سال پہلے انگریزوں سے آزادی حاصل کی آج چوروں اور نااہلوں سے آزادی حاصل کرنے کا وقت ہے۔ پاکستان کو اہل قیادت کی ضرورت ہے۔ ریلی سے بشیر خان مروت، راؤ محمد طیب، مسعود احمد، صارم نور اور طیب مدنی و دیگر مقررین نے بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔
تبصرہ