عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 20 سیاسی، مذہبی اور طلبا تنظیمات پر مشتمل نیشنل یوتھ الائنس قائم کرنے پر عوامی تحریک یوتھ ونگ کو خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہماری نوجوان نسل کو خود کشیوں بیروزگاری اور ملکی بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان حالات میں نوجوانوں کا اپنے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیشنل یوتھ الائنس عدلیہ اور قوم سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑا ہوگا۔ نوجوانوں کو انتہاپسندی سے بچانے کے لیے اداروں کا معاون بنے گا۔
تبصرہ