منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس 31 اکتوبر 2017ء کو المنہاج زونل سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہرمحمود علوی نے کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کا نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں نوجوانوں کو اگر مثبت کردار دیا جائے تو یقنناً نوجوانوں کے مثبت کردار سے معاشرے میں تبدلی آسکتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کی انہی اہمیت کے پیش نظر 1988 میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قیام کا عمل سامنے لے کرآئے۔
MYL کراچی کے صدر فہیم خان نے کہا پاکستان میں اکثریت تعداد نوجوانوں کی ہے اور نوجوانوں نے ہی پاکستان بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا لیکن پاکستان بننے کے بعد سے اب تک ان 70سالوں میں حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے نوجوانوں کا قومی سطح پر استحصال ہوتا رہا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں میں مثبت کردار کو پڑوان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور ادا کرتی رہے گی۔
شاہد ملک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں ایک مثبت سمت اور سوچ دی۔ یہی وجہ ہے آج کے نوجوان کوامید کی کرن ڈاکٹر طاہرالقادری ہی نظر آتے ہیں۔ وقت آنے پر منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے نوجوان ملکی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔
تبصرہ