منہاج القرآن یوتھ لیگ لاڑکانہ کے زیراہتمام ’’تکمیل پاکستان‘‘ یوتھ کنونشن 3 نومبر 2017ء کو لاڑکانہ میں ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ مرکزی نائب صدر سیف اللہ بھنگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام میں یوتھ لیگ لاڑکانہ کے عہدیداروں اور نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس سے پہلے منہاج یوتھ لیگ لاڑکانہ کی تنظیم سازی کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں حافظ گل حسن جتوئی کو صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں حافظ یونس نے بھی شرکت کی۔ لاڑکانہ پریس کلب میں مظہر محمود علوی اور سیف اللہ بھنگر نے پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی 29 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔
تبصرہ