یوتھ لیگ شمالی پنجاب کے زونل ذمہ داران کا تنظیمی وزٹ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب انعام مصطفوی نے 4 نومبر 2017 کو خوشاب کی تحصیل کٹھہ سگرال میں ’’تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن‘‘ میں شرکت کی، جس میں تحصیل بھر سے نوجوان موجود تھے۔ اس موقع پر محمد عمر قریشی (مرکزی نائب صدر) بھی موجود تھے۔ انعام مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو دہشتگردی اور فرقہ وارانہ سوچ سے بچانے کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ مثبت سرگرمیاں مہیا کرتی ہے۔

اس سے پہلے 3 نومبر کو جہلم کی تحصیل دینہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کے حوالے سے زین العابدین (جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب) نے خصوصی شرکت کی۔ جس میں کثرت رائے سے خرم شہزاد صدر اور مدثر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

دریں اثناء راولپنڈی ڈویژن میں 3 یوتھ لیگ کے 3 مختلف مقامات پر اجلاس منعقد ہوا۔ پنڈی گھیپ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت زین العابدین (جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب) نے کی۔ اس موقع تحریک منہاج القرآن پنڈی گھیپ کے سینئر ذمہ داران سردار خالد (صدر)، عبدالوحید (سابقہ صدر) اور محمود الحسن (ناظم ویلفیئر) کے ساتھ یوتھ لیگ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ کوآرڈینیٹرز مقرر کر دئیے جائیں جو کہ ورکنگ کر کے ٹیم مکمل کریں گے جس کے بعد تحریک کی ضلعی اور تحصیلی تنظیم نو کیساتھ یوتھ لیگ کی بھی تنظیم نو کر دی جائے گی۔

تحصیل کلر سیداں میں منعقدہ اجلاس میں زین العابدین نے نئے ذمہ داران مخمور حسین (صدر) اور قاسم بخاری (جنرل سیکرٹری) کا اعلان کیا اور نو منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ راولپنڈی کے حلقہ PP-9 میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد اجلاس میں فرقان یوسف ضلعی صدر یوتھ لیگ راولپنڈی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ