سیالکوٹ: منہاج یوتھ لیگ کا ڈسکہ میں تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن

منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈسکہ پی پی 129 کے زیراہتمام تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن 15 نومبر 2017 کو منعقد ہوا۔ کنونشن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، صدر سنٹرل پنجاب ملک عرفان تھہیم، چوہدری اشرف سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ جامکے چیمہ، ڈسکہ کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

مظہر علوی نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں انقلاب نوجوان طبقہ لے کر آتا ہے، کسی ملک کی 20 سے 25 فیصد آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہوتو کوئی شک نہیں کہ ملک و ملت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا نہ کرے۔ وہی قوم عروج پاتی ہیں جو جدید تعلیم سے آراستہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ٹیکنالوجی کو فروغ دیتی ہیں اور ترقی پذیر ممالک پر اپنی اجارہ داری قائم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ خوش نصیب ملک ہے کہ جس کی کل آبادی کا 68 فیصد نوجوان نسل پر مشتمل ہے۔ بدقسمتی سے ملک کو 67 سالہ تاریخ میں سوائے کرپشن، لوٹ مار، قتل و غارت اور غلامی کے سوا کچھ نہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ ماضی کی ان تمام تر غلطیوں کا صحیح طرز میں ازالہ کیا جائے اور بڑھ چڑھ کر ملت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ دن اب دور نہیں کہ جب پاکستان تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کی دوڑ میں اول دنیا کی صف میں کھڑا ہوگا۔ ساتویں عالمی طاقت بن کر جو مقام پاکستان نے حاصل کیا ہے۔ اس بات کا عندیہ ہے کہ پاکستان کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔

تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ