جنرل ہسپتال لاہور
عید کے پہلے دن "جنرل ہسپتال لاہور" میں کھانا تقسیم کیا گیا، جس میں مریضوں کی تعداد (1000) تھی، منھاج القرآن ویمن لیگ کی ممبران نے فرداً فرداً تمام مریضوں کی عیادت کی اور عید کی مبارکباد پیش کی اور مریضوں سے اپنے ہمدردانہ و
روادارانہ پُرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ زندگی سے مایوس مریضوں نے اپنی خوشی اور
تشکر کا اظہار کیا۔
میو ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور
عید کے دوسرے دن "میو ہسپتال لاہور" جس میں مریضوں کی تعداد 500 کے قریب تھی اور "جناح ہسپتال لاہور" جس میں مریضوں کی تعداد 400 کے قریب تھی کھانا تقسیم کیا گیا، ویمن لیگ کی ممبران نے ڈاکٹرز سے بات چیت کی۔ جنہوں نے،، ویمن لیگ،، کے ہمدردی و رواداری کے جذبات کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔
منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (ویمن لیگ) کی تمام ممبران نے تقریب تقسیم طعام میں بھرپور شرکت کی۔
محترم افتخار بٹ (منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ناروے) نے اس تقریب کے لیے سپانسر کیا۔
تبصرہ