گوجر خان: یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس پر گوجر خان میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 19 نومبر 2017ء کو منعقدہ تقریب کی صدارت انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل) نے کی جبکہ زین العابدین (جنرل سیکریٹری MYL شمالی پنجاب) مہمان خصوصی تھے۔ اخلاق گل (صدر) انصاف یوتھ ونگ گوجر خان اور مرزا عثمان (صدر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ دولتالہ اور مقامی قائدین میں محمود الحق قریشی (سرپرست TMQدولتالہ)، صدر و جنرل سیکرٹری PAT دولتالہ اور دیگر قائدین و کارکنان نے پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔

زین العابدین (جنرل سیکرٹری MYL شمالی پنجاب) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 30 نومبر 1988ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کا قیام عمل میں لائے۔ آج علامہ اقبال کے نوجوانوں کے حوالے سے افکار و نظریات کو اپنا کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ منہاج یوتھ لیگ اس مقصد پر عملی کام کر رہی ہے۔

انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن موجودہ صدی کی بہت بڑی نعمتیں ہیں جو ہمیں میسر ہیں، آج ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے یونین کونسل اور یونٹ سطح تک پیغام قائد کو پہنچایا اور یہ جدوجہد ابھی جاری ہے۔

تبصرہ