منہاج القرآن یوتھ لیگ کے قائدین کے ہنگامی دورہ جات

قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قاتل حکومت کے خلاف متوقع احتجاج کی کال کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی، صوبائی، زونل ضلعی قیادت کے ملک بھر کی تحصیلات و یونین کونسلز کے ہنگامی دورہ جات جاری ہیں۔ مظہر علوی مرکزی صدر، منصور اعوان سیکرٹری جنرل، انعام مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، عصمت علی نائب صدر، ملک وقار سینیئر نائب صدر، عزیز سبحانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ملک چاند نائب صدر، سیف اللہ نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے علاوہ دیگر مرکزی ذونل ضلعی ذمہ داران نے تحصیلات یونین کونسلز کے دورہ جات کیے اور یوتھ لیگ کے نوجوانوں کو قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ملک بھر کے کارکنان نے عہد کیا کے اپنے قائد کی کسی بھی وقت کال پر اپنے اپنے علاقوں سے ہزاروں نوجوانوں کے ساتھ احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ نوجوانوں نے عزم ظاہر کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء، وزراء، بیورو کریٹس اور دیگر پولیس افسران جو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ذمہ داران سے شہداء کے قتل کا بدلہ لیں گے۔

تبصرہ