لاہور: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا پی پی 155، 156 اور 158 میں ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام لاہور میں پی پی 158، 156 اور 155 میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جیس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ صدر یوتھ لیگ نے 17 جنوری کے احتجاج کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک ہونے کے بعد پنجاب حکومت آئینی، قانونی اور اخلاقی حق حکمرانی کھو چکی ہے لہذا شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو فوراً مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اس موقع پر عمر اعوان، نواز ملک اور اشتیاق قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ